پنجاب روزگار سکیم

پنجاب روزگا رسکیم کے تحت مندرجہ ذیل اہلیت کے حامل 20 سے 50 سال کے مرد، عورت، یا مخنث افراد اپنے موجودہ یا نئے کاروبار کیلئے قرض کی در خواست دے سکتے ہیں۔

نمایاں خصوصیات تفصیل
قرض کی حد بغیر سکیورٹی: 100،000 یا 1،000،000 بعوض سکیورٹی: 1،000،000 سے زائد 10،000،000 تک
قرض کی قسم اور مدت ادائیگی 2 سے 5 سال تک کے معادی قرضہ جات بشمول 6 ماہ رعایتی مدت
ڈیبٹ : ایکوٹی کی شرح مرد :80:20 عورتین و مخنث معذورافراد : 90:10
مارک اپ بغیر سکیورٹی: 4 ٪ بعوض سکیورٹی:5 ٪
رہائش پاکستانی شہری، پنجاب کا رہائشی پذیر جو کہ قومی شناختی کارڈ سے قابل توشیق ہو
تعلیم و تجربہ
  • کاروباری مہارت کے حامل یونیورسٹی / کالج گریجوئٹ
  • TVET سے ٹیکنیکل/وکیشنل ٹریننگ اور ڈپلومہ/ سرٹیفکیٹ کے ہامل
  • ہنر مند / کاریگر
  • مطلوبہ ضمانت

    500,000 روپے تک کے قرض کیلئے ذاتی ضمانت مع مالی حیثیت کے گوشوارے

    500،000 روپے سے زائد 1،000،000 روپے تک کے قرض کیلئے ذاتی ضمانت اور کم از کم ایک تیسرے فرد کی ضمانت جس کی مالی حیثیت کم از کم قرض کی رقم کے برابر ہو یا BSP 10 یا اس سے بڑے درجے کے سرکاری ملازم کی ضمانت

    ضمانت دینے والا تیسرافرد پاکستان کا شہری، پنجاب کا رہائشی اور قابل استعمال قومی شناختی کارڈ کا حامل ہو جس کی عمر 55 سال سے زائد نہ ہو۔ مزید یہ کہ ای سی آئی بی میں کوئی واجب الوصول رقم یا قرض معاف کروانے والا معاملہ نہ ہو۔

    1،000،000 روپے سے زائد 10،000،000 تک کے قرض

    کیلئے:

    غیر متنازعہ ملکیت اور صاف رسائی کی حامل کمرشل، رہائشی ، صنعتی ،زرعی جائیداد اور گاڑیاں

    شعبے تمام شعبہ جات
    پروسینگ فیس 2000 روپے ( ناقابل واپسی )
    یہ صفحہ 21 دسمبر , 2023 3:03 PM کو آخری مرتبہ اپ ڈیٹ کیا گیا۔
    اوپر