اصولوں سے مطابقت کا شعبہ


نقطہ نظر

اصولوں سے مطابقت اور اندرونی کنٹرول ڈویژن ایک انتظامی امر ہے جو انضباطی تعمیل اور اس کے ساتھ ساتھ سٹیٹ بینک آف پاکستان کےقواعد و ضوابط کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔

صارفین (کولاحق ) خطرا ت کا جائزہ

بینک آف پنجاب تما م صارفین کو ان کے پروفائل کے مطابق لاحق خطرا ت کا جائزہ لیتاہے اور جس صارف کے اکاؤنٹ کو زیادہ خطرہ لاحق ہواس کی نشاندہی کرتا ہے۔

صارفین کی جانچ پڑتال

بینک متعلقہ محکموں (اقوام متحدہ، بیرونِ ملک اثاثہ جات پر نظر رکھنے والا ادارہ اور قومی احتساب بیورو) کی طرف سے فراہم کردہ فہرست کے مطابق ناموں اور ان کی تفصیل کی جانچ پڑتال کرتا ہے۔ یہ جانچ پڑتال اسی موقع پر بھی کی جاتی ہے اور معمول کے سرگرمیوں کے دوران بھی۔

رقوم کی منتقلی کی نگرانی کرنا

بینک صارفین کی طرف سے کی جانے رقوم کی منتقلی کی نگرانی کرتا ہے تاکہ پتہ لگایا جا سکے کہ آیا رقم کی منتقلی قانونی طور پر کی جارہی ہے یا غیر قانونی طور پر ۔

رقوم کی منتقلی کی مشکوک رپورٹ اور کرنسی کی منتقلی کی رپورٹ (STR and CTR)

بینک آف پنجاب مالیاتی نگرانی کرنے والے یونٹ کی ہدایا ت کے مطابق مجوزہ طریقہ ہائے کار کے تحت رقوم کی مشکوک اور کرنسی کی منتقلی کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔

اشتراکی بینک

ہمارے ساتھ اشترا ک کرنے والے کسی بھی مالیاتی ادارے یا بینک کو اشتراک کرتے وقت اینٹی منی لانڈرنگ سوالنامہ پرُ کرنا ضروری ہوتا ہے۔

یہ صفحہ 17 ستمبر , 2018 12:32 PM کو آخری مرتبہ اپ ڈیٹ کیا گیا۔
اوپر